دبئی (اے پی پی) دبئی میں ایک مہنگے کار شو روم کے افتتاح کے موقع پر مالکان نے امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپز پر 10 لاکھ درہم ل±ٹا دیئے۔ شو روم دبئی میں شاہراہ شیخ زائد پر کھولا گیا ہے۔ اس کی کل مالیت 11 کروڑ 80 لاکھ درہم بتائی گئی ہے اور یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا شو روم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے پر ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز ادا کیے گئے ۔
دبئی : کار شو روم کا افتتاح کرنے پر مالکان نے امریکی گلوکارہ جینیفر لوپز پر 10 لاکھ درہم لٹا دیئے
Nov 24, 2012