علماءاور عوام متحد ہو کر سازشوں کو ناکام بنا دیں: مولانا عبدالخبیر آزاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ اسلام اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے اور بدامنی پھیلانے میں سرگرم ہیں ان حالات میں تمام مکاتب فکر کے علماءاور عوام متحد ہو کر سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس ڈی جی خان میں اتحاد بین المسلمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ محرم میں تمام مسالک و مذاہب کے عقائد و نظریات اور مذہبی مقامات کا احترام کیا جائے۔ ملک میں امن کے فروغ کیلئے تمام فروعی اختلافات کو چھوڑ کر اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرنا ہو گا۔ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے شب روزمحنت کر رہی ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن