یاسر عرفات کی قبر کشائی محرم الحرام کے بعد ہوگی ‘موت کی تحقیقات روسی ماہرین بھی کریں گے

Nov 24, 2012

ماسکو(ثناءنیوز)سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی قبر کشائی محرم الحرام کے بعد ہوگی او ر ان کی موت کی تحقیقات روسی ماہرین بھی کریں گے۔ ماسکو میں فلسطینی سفیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر کشائی کی جائےگی۔سوئس اور فرانسیسی ماہرین 27 نومبر کو قبر کشائی کریں گے۔ اس سلسلے میں روسی ماہرین بھی یاسرعرفات کی باقیات کا معائنہ کرکے انکی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے۔ یاسر عرفات کو زہر دےکر قتل کرنے کے انکشاف کے بعد ان کی لاش کے دوبارہ معائنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں