مےچ اور سپاٹ فکسنگ عالمی کرکٹ میں پھیل چکی ہے : للت مودی


ممبئی (ثناءنےوز) انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین للت مودی کا کہنا ہے کہ مےچ اور اسپاٹ فکسنگ کرکٹ میں پھیل چکی ہے ، آئی پی ایل میں فکسنگ سے انکار پر ان پر تین مرتبہ جان لیوا حملے ہوئے۔ برطانوی صحافی کی کرکٹ میں فکسنگ پر کتاب کیلئے دیئے گئے انٹرویو میں للت مودی نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے دوران بعض ناپسندیدہ عناصر کھلاڑیوں اور ان کے منیجرز کے ساتھ دیکھے گئے جنہیں اسٹیڈیم سے بے دخل بھی کیا گیا۔ تاہم انڈین پریمیئر لیگ ان کے دور میں کرپشن سے پاک تھی۔ مودی کا کہنا تھا کہ ان پر تین مرتبہ جان لیوا حملے کئے گئے کیوں کہ انہوں نے میچ فکس کرانے کیلئے بکیز کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا تھا۔ آئی پی ایل کے سابق کمشنر کا کہنا تھاکہ میچ فکسنگ کو ختم کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ ان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا کہ کس پلیئر نے کب فکسنگ کی۔ معاملے پر خاموش رہنے سے بہتر ہے کہ ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...