پرتھ میں جاری ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ روایتی حریفوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارے میچ پر چھائے رہے اور قومی ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ پہلے ہاف میں بھارت کو تین ایک کی برتری ملی۔ دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے چوتھا گول کرکے اپنی کامیابی کو یقینی بنالیا۔ حریف ٹیم کا قومی گول پوسٹ پر پانچواں حملہ بھی کامیاب ہوا اور برتری پانچ ایک کر دی۔ میچ کے آخری لمحات میں قومی ٹیم نے ایک گول کرکے برتری پانچ دو کردی لیکن ٹیم کامیابی سے محروم رہی۔ قومی ٹیم اس سے پہلے انگلینڈ اور آسٹریلیا سے شکستوں کا سامنا کر چکی ہے جبکہ بھارت کو ایونٹ میں واحد کامیابی پاکستان کے خلاف حاصل ہوئی۔
سپر ہاکی لیگ: پاکستان کو مسلسل تیسری شکست۔ بھارت نے پاکستان کو ایونٹ میں دو کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کر کے ایونٹ کی واحد کامیابی حاصل کی ۔
Nov 24, 2012 | 13:22