لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں یونیورسٹی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ علیشاہ خالد کی یادمیں قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا انعقاد کیا کیا گیا۔ تقریب میں ادارہ کی انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم ، تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کے بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی خصوصی دعا کی گئی ۔
بس حادثے میں جاں بحق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ علیشاہ کیلئے قرآن خوانی
Nov 24, 2013