لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ آٹے اور سبزیوں سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ حکومت عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ اپنے بیان میں ناظم شوکت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ اشیاءکی قیمتوں میں خوفناک اضافے نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے۔