حافظ آباد (پ ر) انجمن تاجران ریل بازار حافظ آباد کے صدر محمد ندیم طور نے کہا ہے کہ ہنگو میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہے۔ اقوام متحدہ امریکی جارحیت کا نوٹس لے۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ملک دشمن عناصر کی کارروائیاں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو متحد ہو کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے، اسلام اور پاکستان کے دشمن ملک میں منافرت پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ قوم ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے اختلافات ختم کر دے۔
ہنگو میں ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی وخودمختاری پر حملہ ہے: ندیم طور
Nov 24, 2013