سیب کا چھلکا، اتار کر کھانا فاش غلطی وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں: طبی ماہرین

لاہور(نیوزرپورٹر) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک سرد تاثیر کا حامل سیب ہر دلعزیز اورلذیز پھل ہے۔ اسکی خوبیوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند سا ل قبل امریکہ میں ماہرین غذائیت کے اجلاس میں متفقہ طور پر سیب کو تمام پھلوں کا سردار قرار دیا گیا تھا۔ سیب کو چھلکا  اُتار کر کھاناایک فاش غلطی ہے۔ تازہ ترین تحقیقات اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا ہے کہ اس پھل کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی بڑی مقدار چھپی ہوئی ہے جو کہ چھلکا اُتارنے سے عموماََ ضائع ہو جاتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے تاکہ آپ اسکے اکسیری فوائد سے پور ی طرح مستفید ہو سکیں۔سیب کھانے سے جسم میں پھرتی اور چستی آ جاتی ہے کیونکہ یہ معدے میں جا کر قوت ہضم کو تقویت دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن