برسبین (آئی این پی) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے کامیابی کیلئے دئیے گئے 560 رنز کے ہدف کے جواب میں 2 وکٹو ںکے نقصان پر 24 رنز بنا لئے ‘کھیل کے تیسرے روز کا کھیل آسٹریلیا نے 65 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان سے شروع کیا تو پہلا نقصان 67 کے سکو رپر اٹھانا پڑا ‘ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 75 کے مجموعی سکور پر گری تاہم اس کے بعدکپتان مائیکل کلارک نے بہتر کھیل پیش کیا اور ڈیوڈ وارنر اور کپتان مائیکل کلارک نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 233 پر گری اور وارنر 124رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کو چوتھا نقصان 242 پر گری اور سمتھ آئوٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کو پانچواں نقصان 294 پرکپتان مائیکل کلارک کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 113 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کو چھٹی کامیابی 305 اور ساتویں395 پر ملی۔401 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 560 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے اپنی اننگز شروع کی تو اسے پہلا نقصان ایک کے سکور پر اٹھانا پڑا اور آسٹریلیا کو دوسری کامیابی 10 کے مجموعی سکور پر ملی جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے تھے اور اسے کامیابی کیلئے مزید 537 رنز جبکہ آسٹریلیا کو مزید 8 وکٹیں درکار تھیں۔ کپتان ایلسٹر کک 11 اور کیون پیٹرسن 3 رنز بنا کر موجود ہیں۔