پاکستان سنوکر ٹیم کو ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے

 لاہور (این این آئی)پاکستان سنوکر ٹیم کو ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے، چیمپئن شپ کا آغاز 28 نومبر سے لٹویا کے ٹائون گوگاپلس میں ہوگا ۔ پاکستان کی چار رکنی ٹیم اس ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کو 26 نومبر کو کراچی سے روانہ ہونا ہے تاہم پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن نے اسلام آباد کی ایمبسی میں کھلاڑیوں کے ویزے کیلئے درخواست ایک ہفتے قبل جمع کرائی تھی تاہم فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ اگر ویزے نہیں آئے تو پھر میں اسلام آباد جاکر کلویزوں کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...