گوادر (آئی این پی) بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 3افراد جاں بحق اور ایک بے ہوش ہوگیا۔ گزشتہ شب گوادر کے علاقے میں واقعہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاقے نیو ٹائون گوادر میں رہائش پذیر افراد گھر کے کمرے میں آگ جلا کر سو گئے، کمرے میں آکسیجن کی کمی کے باعث دم گھٹنے سے ارشد حسین، غلام مصطفیٰ اور رمیض دم گھٹنے کے باعث جاں بحق جبکہ دل جان نامی شخص دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا نعشوں اور بے ہوش ہونے والے شخص کو فوری طورپر سول ہسپتال گوادر پہنچادیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
گوادر، کمرے میں آگ جلاکر سونے والے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق
Nov 24, 2013