سانحہ راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس کی غفلت، سخت کارروائی کی جائے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) سانحہ راولپنڈی پر تحقیقات مکمل کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے حتمی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔ کمیٹی نے سانحہ راولپنڈی پر 40 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے۔ غفلت کے مرتکب پولیس افسروں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ رپورٹس کے مطابق سانحہ راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ سینئر پولیس افسر صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس افسروں میں باہمی رابطے کا فقدان تھا۔ کمیٹی نے غفلت کے مرتکب افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کل وزیراعلیٰ پنجاب کوبھیجی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...