غیر جمہوری حکمرانی

مکرمی!  آئین ایک ایسی دستاویز ہے جس کی پاسداری اور حفاظت سے ہی کوئی ملک قائم رہ سکتا ہے۔ لیکن اگر اربابِ اختیار ماورائے دستور لوگوں کے حقوق سلب کر لیں، عدالتوں کا تقدس پامال کریں اور وقت کے حکمران کی خواہشات ملک کا قانون بن جائیں تو معاشرے یا سلطنت کی بقاء داؤ پر لگ جاتی ہے اور ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ اسلامی جمہوری پاکستان کے آئین کے مطابق حکومتی امور کو عوام کے منتخب کردہ نمائندے چلائیں گے جو اس چیز کو یقینی بنائیں گے کہ جمہوریت، برداشت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کی مکمل پاسداری ہو گی۔ آئین پاکستان کی شکل میں اہلِ پاکستان کا یہ سماجی معاہدہ اتنی اہم اور پاکیزہ دستا ویز ہے کہ اس کے تقدس کو طاقت سے پامال کرنے والے کو غداری کا مرتب قرار دیا جائے گا۔  ( رانا زاہد اقبال فیصل آباد)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...