قاتل ڈور کا نشانہ بننے والی معصوم نور فاطمہ کی پکار

مکرمی! ملتان روڈ پر گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالی معصوم اڑھائی سالہ بیٹی کی موت نے ہر صاحب اولاد کو تڑپا دیا ہے لیکن کمشنر لاہور ڈویژن کا یہ بیان کہ ایک کروڑ کی آبادی والے شہر میں گلے پر ڈور پھرنے کا ایک واقعہ ہو جانا بڑی بات نہیں اور جب ہوا تیز ہو تو شہریوں کا دل چاہتا ہے کہ وہ پتنگ اڑائیں ہمارے ارباب اختیار کی بے حسی اور غیر ذمہ دارانہ روپے کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی میں نہ صرف مذمت کرتا ہوں ۔ مقتولہ نور فاطمہ کی روح ان سے یہی کہہ رہی ہو گی۔
اے میرے قاتل روز محشر میں تجھ سے ۔۔۔ اپنے خون کا حساب مانگوں گی
(وحید مراد بھوگیوال باغپانپورہ لاہور) 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...