2025ء تک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں ان اداروں میں ایسے سربراہوں کی تقرریاں کی جارہی ہیں جو باصلاحیت ایماندار اور فرض شناس ہوں۔ تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم کی حالت بہتر بنانے کیلئے بجٹ کی شرح چارفیصد تک بڑھائینگے۔ ہم ملک کو2025ء تک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے بجٹ کو چار فیصد تک بڑھایا جائے۔ ہم ملک کو ایڈہاک ازم پر نہیں چلا سکتے ہماری تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ہم آج جن مسائل میںگرفتار ہیں اس کی وجہ ایڈہاک ازم ہے اور کبوترکی طرح مستقبل سے آنکھیں بند کرکے سال بہ سال اپنا سفر جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگوں کی کمزوری یہ تھی کہ ان کو اپنے مستقبل کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ملی تھی تو ہر کوئی اپنے دور کے دوسال تین سال مال غنیمت سمجھ کر ملک کو لوٹ کر چلا گیا جس کی وجہ سے ملک کا یہ حشر ہوگیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...