نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ایک ڈالر بھی فراہم نہیںکیا۔ 37 ارب ڈالر لینا دور کی بات ہے ہمیں 6 ماہ کی حکومت میں ایک پائی نہیں ملی۔ پرویز رشید کی بات بالکل غلط اور بے بنیاد ہے اگروفاق کو صوبائی حکومت کا فنڈ ملا ہے تو یہ وفاق کو ہی معلوم ہوگا۔ وفاقی حکومت کو ڈرون حملوں کی بندش کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ نیٹو سپلائی کی وجہ سے سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ وفاق کے پاس مذاکرات سے متعلق کوئی حل ہے تو آگے بڑھے، مذاکرات کے لئے وفاق نے کچھ انہیں کہا تو ہم خود عملی اقدامات کریں گے۔
37 ارب ڈالر لینا دور کی بات امریکہ نے ہمیں ایک ڈالر بھی نہیں دیا، پرویز خٹک
Nov 24, 2013