مشرف کی لگائی آگ سے بلوچستان جل رہا ہے: عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان میں حالات کی خرابی بیرونی قوتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آمر کی لگائی ہوئی آگ کی وجہ سے بلوچستان جل رہا ہے، ملک میں جنم لینے والی نفرتوں کے خاتمے کیلئے آمروں کو سزا دینے کی روایت قائم کرنا ہوگی  ہم بہتری کی جانب قدم بڑھانے کے خواہاں ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں حالات کی بہتری اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک ہم خود کو بہتر نہ بنائیں۔ بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی و خوشحالی کے سفر کے آغاز کیلئے بلدیاتی انتخابات کے بعد ’’کل جماعتی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائیگا۔  بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کے حصہ نہ لینے کا تاثر درست نہیں انہوں نے یہ بات ہفتے کی شب نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کی انہوں نے کہا سابقہ ادوار میں امن و امان وکرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارے چھ ماہ کے دور میں ہم پر کسی نے کرپشن کا الزام نہیں لگایا  جو بلوچستان حکومت کی کامیابی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر نیک نیتی کا عنصر شامل ہو تو مشکلات کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ بلوچستان میں  قیام امن اور حالات کی بہتری کیلئے  ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ درحقیقت بلوچستان میں ایران، سعودی عرب، بھارت سمیت غیر ملکی مداخلت نے بلوچستان کے حالات کو اس نہج تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں لوگوں کے پہلے بھی تحفظات تھے مگر پرویز مشرف نے ہمیں ایک ایسی آگ میں جھونکا کہ آج بھی ہم  سب اس آگ میں  جل رہے ہیں۔ پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا کے حق میں ہیں کیونکہ پرویز مشرف نے جمہوریت  پر شب خون مارا اور عدلیہ کو تباہ کیا۔ نواب اکبر خان بگٹی اور محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی قدآور سیاسی شخصیات کو قتل کرکے نفرتوں کو پروان چڑھایا جب تک آمروں سزا دینے کی روایت قائم نہیں ہو گی پنپنے والی نفرتوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...