بجلی کے ٹیرف میں اضافہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے: شیخ نعمان

Nov 24, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین نے بجلی کے نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کا یونٹ 6روپے مہنگا اور 300سے زائد بل دوگنا کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار  دیتے ہوئے  کہا  کہ  عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن سے عوام کو بہت سی توقعات  تھیں لیکن ابھی تک ایسا کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر آفس میں مختلف صنعتی ،تجارتی اور سماجی تنظیموں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق بھی موجود تھے۔ نعمان صلاح الدین نے کہا کہ دہشت گردی و دیگر مسائل نے  صنعت کا پہیہ جام ،تمام معمولات درہم برہم اور تجارتی سرگرمیوں کومتاثر کر رکھا ہے ۔

مزیدخبریں