پاکستان اسٹیل ملزکو 70 کروڑ روپے آئندہ ہفتے ملنے کی توقع

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیل ملزکو حکومت کی جانب سے 70 کروڑ روپے کی امداد ی رقم آئندہ ہفتے ملنے کی توقع ہے،تاہم نومبر کے آخری ہفتے میں بھی ادارے کے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ اب تک جاری نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کو ملنے والی اس امدادی رقم سے ملازمین کی ستمبر کی تنخواہیں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔پاکستان اسٹیل ملز کا خسارہ 100 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے اور رقم کی قلت کے باعث ادارے کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ملازمین بھی دو ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن