واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان، یمن، افغانستان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف امریکی ڈرون حملوں کو زیادہ شفاف اور مزید جوابدہی کے قابل بنانے کی ترامیم مسترد کر دیں۔ ڈیموکریٹک کے رکن کانگرس ایڈم سکف نے یہ ترامیم پیش کی تھیں مگر ری پبلکن اکثریت والے ہاﺅس کی انٹیلی جنس کمیٹی نے انہیں مسترد کر دیا۔ ان کی ترامیم میں کہا گیا کہ ہر سال ڈرون حملوں سے مرنے والوں کی تفصیلات پیش کی جائیں۔
ایوان نمائندگان