خیبر ایجنسی: شدت پسندوں نے انسداد پولیو مہم میں شامل 4 اساتذہ سمیت 7 ورکرز اغوا کر لئے

خیبر ایجنسی: شدت پسندوں نے انسداد پولیو مہم میں شامل 4 اساتذہ سمیت 7 ورکرز اغوا کر لئے

خیبر ایجنسی (آن لائن+ اے ایف پی) تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے 7 کارکنوں کو شدت پسندوں نے اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کئے جانے والے اساتذہ کو انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے شدت پسندوں کی جانب سے متعدد بار روکا گیا تاہم وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے رہے جس پر شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں لٰہذا ان کی بات نہ ماننے پر اغوا کرلیا گیا۔ مزید برآں مغوی پولیو ورکرز کی بازیابی کے لئے قبائلی جرگہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق پولیو ورکرز کو لشکر اسلام نے باڑہ کے علاقہ سے اغوا کیا۔ مغوی پولیو ورکرز میں نجی سکول کے 4اساتذہ ایک پولیو ورکر اور 2رضاکار شامل ہیں۔ تمام مغویوں کی بازیابی کے لئے قبائلی جرگہ نے لشکر اسلام کے عہدیداروں سے رابطے کئے ہیں۔
پولیو ورکرز اغوائ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...