لاہور (نیوز رپورٹر) وفاق کی ہدایت پر اوگرا کا پلانٹوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اےل پی جی کی قےمت مےں 5 روپے فی کلو کمی واقع ہوگئی۔ مارکےٹنگ کمپنےوں نے اےل پی جی کی قےمت مےں 5 روپے فی کلو، 60 روپے گھرےلو سلنڈر اور 240 روپے کمرشل سلنڈر کی قےمتوں مےں کمی کر دی۔ اوگرا کی اس کارروائی کے بعد مختلف شہروں کی ایل پی جی کی قےمتےں کراچی، رحےم ےار خان، سکھر، حےدر آباد 125 روپے فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1450 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرنوالہ، گجرات، سےالکوٹ، اوکاڑہ، اٹک، مےرپور، جہلم، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان 130 روپے فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1510 روپے، گلگت بلتستان، فاٹا، مظفر آباد، باغ، ناران، کاغان، مری، نتھےاگلی، 155 روپے فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1810 روپے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اوگرا نے 88 مارکےٹنگ کمپنےوں کو نوٹس جاری کئے جن میں انتباہ کےا گےا تھا کہ اوور چارجنگ کرنیوالی مارکےٹنگ کمپنےوں کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔ اےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے اوگرا کے اقدام کو سراہا ہے۔
ایل پی جی/ قیمت