تہران (آن لائن) ایران نے بھارت اور چین کو پاکستان تہران گیس پائپ لائن تعمیری پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے مدعو کیا ہے ۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایرانی نائب وزیر تیل علی ماجدی نے ایک بیان میں کہا ہے ایران توقع رکھتا ہے بھارت اپنے شکوک و شہبات کو دور کرتے ہوئے گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرے۔ انہوں نے کہا بھارت اس منصوبے میں شمولیت اختیار کرلیتا ہے تو یہ پاکستان بھارت اور ایران تینوں کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا صرف بھارت نہیں بلکہ چین بھی اس منصوبے کو اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ایران سے گیس کی سپلائی کیلئے پائپ لائن تعمیر کرنے کی ضرورت ہے اور اسے معاملے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ایران/ دعوت
گیس پائپ لائن تعمیری منصوبہ ہے بھارت، چین شرکت کریں، ایران
گیس پائپ لائن تعمیری منصوبہ ہے بھارت، چین شرکت کریں، ایران
Nov 24, 2013