بھارتی جنگی جنون: ایٹمی میزائل دھنوش کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ

بھارتی جنگی جنون: ایٹمی میزائل دھنوش کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کا جنگی جنون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گذشتہ روز اس نے جوہری میزائل دھنوش کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دھنوش جوہری وار ہیڈ لے جانے ،زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھنوش میزائل کا تجربہ بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے خلیج بنگال میں جنگی بحری جہاز سے کیا گیا۔ چندی پور ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر کے وی پرساد کے مطابق میزائل جوہری اور روایتی وارہیڈ اٹھاکر زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ٹھوس ایندھن پر چلنے والا یہ میزائل بھارتی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔
ایٹمی میزائل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...