پنڈی بھٹیاں : 10 گھنٹے مقابلہ‘ ایک اشتہاری ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار مار کر فرار

پنڈی بھٹیاں : 10 گھنٹے مقابلہ‘ ایک اشتہاری ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار مار کر فرار

پنڈی بھٹیاں+ حافظ آباد+ سکھیکی (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں ٹھٹھہ رائے کا ایک اشتہاری اور پولیس میں 10 گھنٹے تک طویل مقابلہ جاری رہا۔ پولیس اور اشتہاری حاجی سجاد سماں کے اس مقابلے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او سید عارف حسین شاہ سمیت کانسٹیبل ریاست، اسلم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کانسٹیبل قیصر ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔ اشتہاری ملزم ایس ایچ او جلالپور بھٹیاں کو یرغمال بناتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پنڈی بھٹیاں کو اطلاع ملی کہ قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری حاجی سجاد سماں ٹھٹھہ رائے کا، کے ایک گھر میں موجود ہے جس پر بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے صبح 3 بجے کے قریب گاﺅں کا محاصرہ کر کے اشتہاری کو گرفتاری کیلئے کہا مگر اس نے جواباً فائرنگ کردی۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اس دوران پولیس نے اس مکان پر آنسو گیس بھی برسائی تو کچھ وقت کیلئے سناٹا چھا گیا جس پر پولیس ملازمین مکان کے اندر داخل ہوئے تو اشتہاری نے فائرنگ کر کے انہیں موقع پر ہلاک کردیا۔ بعدازاں حاجی سجاد نے پولیس کو مذاکرات کرنے کا کہہ کر ایک پولیس افسر ایس ایچ او جلالپور بھٹیاں کو اندر آنے کا کہا، جونہی ایس ایچ او مکان میں داخل ہوا تو اشتہاری نے اسے یرغمال بنا کر پولیس سے جانے کا راستہ مانگا اور کہا کہ اگر پولیس پیچھے نہ گئی تو مذکورہ پولیس افسر کو بھی مار دوں گا جس پر پولیس پیچھے چلی گئی اور ملزم پولیس آفیسر کو ساتھ لیکر قریب ہی کماد کے کھیتوں میں چلا گیا جہاں پر اسکے بلائے ہوئے ساتھی بھی قریب ہی موجود تھے جنہوں نے بھی ہوائی فائرنگ کی اور اپنے ساتھی حاجی سجاد کو اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ مطلوب اشتہاری ملزم سجاد عرف حاجی عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا اور پولیس کی جانب سے اسکے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اس نے ایک مکان میں گھس کر خاتون اور دو بچوں کو بھی یرغمال بنالیا۔ زخمی اہلکاروں میں عابد حسین، شاہد، قیصر، نصراللہ، قمر شاہ شامل ہیں۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا۔حافظ آباد سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا ہے کہ جاںبحق ہونے والے اےس اےچ او عارف شاہ اور دو اہلکاروں کے نماز جنازہ کے بعد مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے کہا مقابلے کےلئے کی جانی والی ضلعی پولیس کی کارکردگی اور حکمت عملی سے وہ مطمئن ہیں اور پولیس نے جو حکمت عملی اختیار کی گئی وہ درست تھی تاہم پولیس اور ملزمان کی حکمت عملی میں مقابلہ چلتا رہتا ہے اس سے اچھے نتائج ملیں گے۔ مقابلے میں جاںبحق ہونے والے اہلکاروں کے ورثاءکو 30، 30 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات ادا کئے جائیں گے۔
پولیس مقابلہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...