لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی کال پر نیٹو سپلائی روکنے میں جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی شرکت اور خیبر پی کے حکومت کی جانب سے دھرنا دینے والوں کیساتھ تعاون سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے وفاقی حکومت کے ذمہ دار اداروں نے سر جوڑ لئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف اور انکی ہم خیال جماعتوں بالخصوص جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں نیٹو سپلائی روکنے کیلئے دھرنا دینے کے اعلانات نے وفاقی حکومت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے احتجاج کو جمہوری حق قرار دیتے ہوئے اس سے کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومتی حکمت عملی تیار کی جائیگی۔
دھرنا/ حکومت غور