نیب افسر فیصل قریشی کی پراسرار موت کو قتل قرار دینے والے پتھالوجسٹ ڈاکٹر محبوب جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

نیب افسر فیصل قریشی کی پراسرار موت کو قتل قرار دینے والے پتھالوجسٹ ڈاکٹر محبوب جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر) رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر فیصل کامران کی پر اسرار موت کو قتل قرار دینے والے پتھالوجسٹ ڈاکٹر محبوب جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ڈاکٹر محبوب جیلانی فرانزک سائنس ایجنسی میں پتھالوجسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے نیب افسر فیصل کامران کی خود کشی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی تھی جس میں انہوں نے اسے قتل قرار دیا تھا جبکہ خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں کامران فیصل کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔ بتایا گیا ہے ڈاکٹر محبوب جیلانی گزشتہ شب دیر تک اپنے دفتر میں کام میں مصروف تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔
ڈاکٹر محبوب جیلانی/ انتقال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...