”مسلم لیگ ن نے وفا نہ کی“ گیلانی کے قریبی ساتھی احمد حسین ڈیہڑ نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

”مسلم لیگ ن نے وفا نہ کی“ گیلانی کے قریبی ساتھی احمد حسین ڈیہڑ نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

Nov 24, 2013

ملتان ( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے وفا نہ کی ، سابق ایم پی اے اور یوسف رضا گیلانی کے انتہائی قریبی ساتھی احمد حسین ڈیہڑنے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میںشمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے آج سید یوسف رضا گیلانی سابق ناظم ملک آصف ڈیہڑ کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں وہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے احمد حسین ڈیہڑ جو عام انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں چلے گئے تھے، ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
احمد حسین ڈیہڑ

مزیدخبریں