بیجنگ (اے پی پی) امریکہ نے 1946ءسے 1968ءتک نیدر لینڈ کی جاسوسی کی۔ یہ انکشاف ڈچ اخبار این آر سی میں ہفتہ کو سابق امریکی سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے فراہم کردہ خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے لیکن دستاویزات میں یہ بات واضح نہیں کی کہ کن شخصیات کی کس مقصد کیلئے خفیہ جاسوسی کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) ٹائپ ہونے والی خفیہ معلومات کو اس خوف سے منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھی کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سخت دھچکا لگے گا۔ این ایس اے نے نیدر لینڈ میں میل اور فون ٹریفک مانیٹرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن انہوں نے نیدر لینڈ وزیر داخلہ کی مانیٹرنگ سے انکار کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 1946ءسے 1968ءتک بیلجیئم، جرمنی، فرانس اور ناروے کی بھی مکمل جاسوسی کی ہے۔