عراق: مسجد پر دو خود کش حملے، 15نمازی جاں بحق، 55 زخمی

عراق: مسجد پر دو خود کش حملے، 15نمازی جاں بحق، 55 زخمی

Nov 24, 2013

کرکوک (اے ایف پی) عراق میں مسجد پر دو خود کش حملوں میں 15 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے مضافاتی علاقے تزخرماتو میں مسجد کے قریب پہلے بارودی گاڑی اڑائی گئی بعد میں خود بمبار نے جیکٹ پھاڑ دی تاہم کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نمازی شامل ہیں، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 55 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں