کراچی (سالک مجید) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے غداری کیس کی سماعت کیلئے بنائی گئی تین رکنی خصوصی عدالت کے سربراہ سمیت دو ججوں پر اعتراضات اٹھانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ اعتراضات میں ٹھوس حوالے دیکر یہ موقف اختیار کیا جائیگا کہ دونوں ججز سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمے کی سماعت کرنے کے اہل نہیں اور انہیں اخلاقی طور پر بھی اس مقدمے کی سماعت سے الگ ہوجانا چاہئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے مئی 2013ءکے الیکشن میں حصہ لینے سے مشرف کو نااہل کرنے والے ایک جج پر اعتراض اٹھانے کی تیاری کرلی ہے کہ وہ مشرف کی الیکشن کے موقع پر انتخابی عذر داری کا فیصلہ کرچکے ہیں اسلئے انکو اس خصوصی عدالت میں نہیں بیٹھنا چاہئے جبکہ ایک اور ممبر پر اعتراض تیار کیا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج ہیں جو پرویز مشرف کیخلاف تقاریر بھی کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشرف کی قانونی ٹیم اب اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ استغاثہ کی جانب سے مشرف کیخلاف کیا کیس بنایا جاتا ہے اور کمپلینٹ میں کیا گیا چارج لگایا جاتا ہے۔
مشرف کی قانونی ٹیم نے خصوصی عدالت کے 2 ججز پر اعتراض اٹھانے کی تیار ی کرلی
مشرف کی قانونی ٹیم نے خصوصی عدالت کے 2 ججز پر اعتراض اٹھانے کی تیار ی کرلی
Nov 24, 2013