جھنگ : دفعہ 144کے باوجود جلوس نکالنے اور اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں 12علماءکیخلاف مقدمہ

جھنگ : دفعہ 144کے باوجود جلوس نکالنے اور اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں 12علماءکیخلاف مقدمہ

Nov 24, 2013

جھنگ (نامہ نگار) بغیر اجازت جلوس نکالنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں کوتوالی پولیس نے مولانا عبدالغفور جھنگوی، مولانا رفیق تونسوی، ملک منیر اور ارشاد قاسمی سمیت 12علماءکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت و الجماعت کے زیراہتمام سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے گذشتہ روز محلہ پیلیانوالہ جھنگ صدر سے ایک ضلع میں عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ کوتوالی پولیس نے انسپکٹر ذوالفقار علی کی رپورٹ پر رہنماﺅں کے خلاف ”16ایم پی او“ اور زیر دفعہ 188ت۔پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
علمائ/ کیخلاف مقدمہ

مزیدخبریں