منچن آباد (نامہ نگار) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے سانحہ راولپنڈی آغا خانی سٹےٹ بنانے کی سازش کا آغاز ہے جس کی بنےاد سابق صدر آصف زرداری نے اےک غےرآئےنی اےگزےکٹےو آرڈر کے ذرےعے گلگت بلتستان صوبہ کا قائم کرکے رکھ دی تھی۔ ےہ صوبہ آئےنی لحاظ سے غلط اور غےرآئےنی ہے جو کشمےرےوں کی پےٹھ پر چُھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ اس پانچوےں صوبہ کو ہم تسلےم نہےں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ”شرےفوں“ کی حکومت مےں علم حاصل کرنے والوں سے ”بدمعاشی“ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ”ڈرون“ اور ”ڈار“ دونوں قوم کیلئے مصیبت ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے علاقہ کی معروف دےنی درسگاہ جامعہ صادقےہ عباسےہ کے سالانہ جلسہ کے موقع پر اےک پرہجوم پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا سابق صدر پروز مشر ف کے غےرآئےنی اقدامات کو موجودہ حکومت تحفظ دے رہی ہے۔ چادر اور چار دےواری کے حقوق کی دھجےاں بکھےری جا رہی ہےں، خصوصاً جنوبی پنجاب مےں نوجوانوں کو اغوا کرکے اےجنسےوں کے سپرد کےا گےا۔ نوازشرےف اقوام متحدہ کے وزےراعظم نہ بنےں بلکہ اسلامی جمہورےہ پاکستان کے وزےراعظم کے طور پر ملک مےں رہتے ہوئے ےہاں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دےں، غےر ملکی دورے ترک کردےں۔
حافظ حسےن احمد