ملتان (آئی این پی) پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے دوڑ لگانے والی خواتین امیدواروں میں متعدد راستے میں گر گئیں۔ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل امیدواروں کے جسمانی و فٹنس ٹیسٹ اور دوڑ کے سات روزہ مقابلوں کے آخری روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم وہاڑ ی روڈ پر خواتین امیدواروں کی دوڑ ہوئی جس میں 180خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔ امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ طے کرنے کیلئے 10منٹ کا وقت دیا گیا جوخواتین کیلئے پل صراط بن گیا۔ اس دوران متعدد خواتین دوڑتے ہوئے درمیان میں ہی گر پڑیں جن کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ملتان: پولیس میں بھرتی کیلئے خواتین امیدواروں کی دوڑ متعدد راستے میں گر گئیں
Nov 24, 2014