تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) تھر میں غذائی قلت کے باعث اتوار کے روز مزید 4 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 60 ہو گئی۔ مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کی وجہ سے زیر علاج ایک نومولود بچی انتقال کر گئی ۔ ادھر چھاچھرو کے گاؤں میں بھی غذائی قلت کا شکار 4 روز کا بچہ دم توڑ گیا۔ ڈیپلو کے گاؤں میں ایک ماہ کی بچی جانبر نہ ہو سکی۔