”ریکارڈ کم مدت میں متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی‘ پنجاب نئی تاریخ رقم کر رہا ہے“

لاہور (سٹاف رپورٹر) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ ریکارڈ کم مدت میں متاثرین کو مالی امداد فراہم کرکے پنجاب نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔25نومبر تک 3لاکھ 50ہزار سے زائد متاثرین سیلاب میں 16ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کرنے کا عمل مکمل کر لیاجائے گا دوسرے مرحلے میں اب تک بارہ ارب روپے سے زائد مالیت کے پے آرڈر تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین ہر قسم کی معلومات کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ رکھے ہوئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں امدادی رقوم تقسیم کرنے بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن