اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے۔ آمرانہ قوتوں کے ذریعے غریبوں کو کچلنے کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔ بھٹو کا فلسفہ اور بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو منزل تک پہنچانے کا نصب العین بنا لیا ہے۔ اسلام آباد سٹی سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں کے نام ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے دراصل پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔