چارسدہ : شادی کی تقریب میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ‘ چار افراد جاں بحق چودہ زخمی

چارسدہ (نوائے وقت نیوز/آن لائن ) چارسدہ میں شادی کی تقریب کے دوران دو مخالف گروپوں مےں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق اور5بچوں سمیت 14 باراتی زخمی ہوگئے، زخمیوں مےں سے 4افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ چارسدہ کے علاقے خانمائی کے قرےب غزگی میںکرامت اللہ نامی شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران مسلح دو گروپوں مےں تکرار شروع ہوئی اور نوبت تصادم تک جا پہنچی۔جس پر دونوں گروپوں نے اےک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے 4باراتی جاں بحق اور 5بچوں سمیت 14افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی اورعلاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
چارسدہ/فائرنگ
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...