خیبر پی کے حکومت اپریل 2015ءمیں بلدیاتی الیکشن کرانے پر تیار‘ بائیو میٹرک سسٹم سے دستبرداری کا عندیہ

پشاور (آن لائن) خےبر پی کے حکومت اپرےل مےں بلدےاتی انتخابات کرانے کے لئے آمادہ ہو گئی۔ صوبائی وزےر بلدےات نے الےکشن کمشن آف پاکستان کو خط لکھ دےا بائےو مےٹرک سسٹم سے دستبرداری کا عندےہ ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزےر بلدےات خےبر پی کے عناےت اللہ نے الیکشن کمےشن کو اےک خط لکھا ہے جس مےں انہوں نے کہا ہے کہ اگر الےکشن کمےشن خےبر پی کے مےں بلدےاتی انتخابات کرانا چاہتا ہے تو صوبائی حکومت بلدےاتی انتخابات اپرےل 2015 مےں کرانے کے لئے تےار ہے ۔ بلدےاتی انتخابات کی صورت مےں بائےو مےٹرک سسٹم کے مطالبے سے دستبردار ہو نے کے لئے تےار ہےں اب بال الےکشن کمےشن کے کورٹ مےں ہے کہ وہ بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے کےا موقف اختےار کرتا ہے ۔وا ضع رہے کہ اس سے قبل خےبر پی کے حکومت نے بائےو مےٹرک سسٹم ہو نے کی صورت مےں بلدےاتی انتخابات کرانے کی شرط رکھی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے انتخابات کے لئے تمام تیاریاں کر رکھی ہیں۔ بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ اور حلقہ بندیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
خیبرپی کے / بلدیاتی انتخابات



ای پیپر دی نیشن