سیالکوٹ+ چیچہ وطنی+ نارووال+ پسرور (نامہ نگاران) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے مختلف شہروں سے غیرحتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ میں پنجاب بار کونسل کی دو سیٹوں پر رفیق جٹھول اور جلیل ناگرہ کامیاب ہوگئے۔ انتخابات کیلئے سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کی کچہریوں کے علاوہ ڈویژن کے دیگر اضلاع گوجرانوالہ، منڈی بہاﺅالدین، حافظ آباد، گجرات اور نارووال کی کچہریوں میں بھی پولنگ سٹیشنوں پر وکلاءنے ووٹ کاسٹ کئے تھے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے رہائشی رفیق جٹھول نے 1732ووٹ اور ڈسکہ کے جلیل ناگرہ نے 1690 ووٹ حاصل کئے۔ دریں اثناءپنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ساہیوال کی دو سیٹوں سے محمد افضل چودھری اور مہر قطب الدین طارق کامیاب ہوئے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق محمد افضل چودھری 2415 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ دوسرے نمبر پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر مہر قطب الدین طارق رہے۔ چیچہ وطنی بار میں ووٹوں کی گنتی کے بعد جیتنے والے امیدوار محمد افضل چودھری کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ محمد افضل چودھری کی کامیابی پر صدر بار ریاض حسین جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری سعید اختر ساجد، سابق صدور حاجی محمد سرور بھٹی، ناصر محمود چودھری، محمد اکرم چودھری، مہر عبدالرزاق، فرخ پرویز چیمہ اور دیگر وکلا نے دلی مبارکباد دی۔ ادھر نارووال میں غیرحتمی نتائج کے مطابق سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری محمد رفیق سیان ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 350 سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ علاوہ ازیں ضلع گوجرانوالہ کی 3 نشستوں پر رانا ابرار احمد، امتیاز نور ملک اور عرفان سعید، منڈی بہاو¿الدین کی نشست پر غلام عباس تارڑ، حافظ آباد سے حافظ انصار الحق،گجرات کی 2نشستوں پر اورنگزیب مورل اور فیاض وڑائچ کو کامیابی ملی۔ ضلع سیالکوٹ میں شمشاد احمد باجوہ، طاہر ہندلی اور خالد مسعود ایڈووکیٹ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح نارووال سے محمد افضل بٹ مضبوط امیدوار تھے مگر وہ بھی ہار گئے۔ دریں اثنا صدر بار ایسوسی ایشن پسرور چودھری سلامت باجوہ ، جنرل سیکرٹری لیاقت طاہر ججہ اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبران کو مبارک دی ہے۔
پنجاب بار کونسل