چارسدہ (آئی این پی) عوامی نےشنل پارٹی کے صدر اسفند ےار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدلےہ ، پارلےمنٹ اور مےڈےا کو گالےاں دی ہےں، پنجاب اور سندھ کے عوام عمران خان کے دھوکے مےں نہ آئے، پاکستان اور کالا باغ ڈےم اکٹھے نہےں چل سکتے، کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے، پرویز الٰہی پنجاب کے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے کالاباغ ڈیم پر سیاست بند کر دیں۔ عمران خان مےں ہمت ہے تو پنجا ب مےں کالا باغ ڈےم کے خلاف آواز اُٹھائےں، خےبر پی کے کے وزےراعلیٰ کا کنٹرول عمران خان کے ہاتھوں مےں ہے۔ وہ اتوار کوچارسدہ مےں ظفر اللہ خان اختر منےر خان ڈاگئی اور پےپلز پارٹی کے ضلعی صدر نعےم خان عمر زئی کی اے اےن پی مےں شمولےت کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسہ سے مےاں افتخار حسےن نے بھی خطاب کےا۔ اسفندےار ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپرےشن ضرب عضب کو فوری طو ر پر منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہو چکا ہے تاکہ متاثرےن باعزت طرےقے سے اپنے گھروں کو واپس چلے جائےں۔ دنےا کو معلوم ہے کہ پختون قوم کو کن قوتوں نے دہشت گرد بناےا۔ ازبک ، عرب ، چےچن کو بھی ان قوتوں نے پاکستان کی سرزمےن پر جگہ دی مگر دنےا جان لےں کہ پختونوں کا خون مزےد نہےں بہنے دےنگے۔ انہوں نے سندھ اور پنجاب کے عوام سے اپےل کی کہ عمران خان کے جھوٹے وعدوں اور دعوﺅں پر دھوکہ نہ کھائےں۔کالا باغ ڈےم کے حوالے سے اسفندےارولی نے کہاکہ عمران خان میں ہمت ہے تو پنجاب کی سرزمےن پر کالا باغ ڈےم کیخلاف زبان کھولے۔ اے اےن پی کسی کو ےہ اجاز ت نہےں دے سکتی کہ اپنے بچوں کو پہلے دہشت گردی اور اب کالا باغ ڈےم کی نذر کر دےں۔ چولستان اور دوسرے بنجر زمےنوں کو آباد کرنے کےلئے خیبر پی کے کی زرخےز سرزمےن کو بنجر کرنے کی کسی صورت اجازت نہےں دے سکتے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ مےں کہا کہ کالا باغ ڈےم اور پاکستان اکٹھے نہےں چل سکتے۔پختون قوم کے مسائل کے حوالے سے اے اےن پی نے سےاسی جر گہ منعقد کےا جس کے دوررس نتائج برآمد ہو نگے۔ وزےراعلیٰ خےبر پی کے پختون قوم کے مسائل حل نہےں کر سکتے کےونکہ ان کا کنٹرول عمران خان کے پاس ہے جبکہ عمران خان کی نظرےں اسلام آباد کے تحت پر جمی ہے۔ خےبر پی کے کے وزرا راتوں کو دھرنوں مےں بےٹھے رہتے ہےں صبح انکے دفاتر مےں خاک کام ہو گا۔
اسفند یار