راولپنڈی: 2 لاپتہ بھائیوں کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ بنی راولپنڈی کے علاقے امام باڑہ محلہ سے لاپتہ دو بھائےوں کی نعشےں اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پرنسپل روڈ کے قرےب سے مل گئےں۔ پولےس نے بتاےا کہ ہفتہ کے روز تھانہ بنی راولپنڈی کے علاقے امام باڑہ محلہ کے رہائشی کمسن بھائی17 سالہ نعمان اور آٹھ سالہ اسد جن کے والد عبدالغفارگوشت کا کاروبار کرتے ہےں دونوں بھائی ہفتہ کو کسی کام سے گھر سے گئے لےکن جب کافی دےر تک واپس نہ لوٹے تو گھر والوں کو تشوےش ہوئی لےکن ان کا کوئی سراغ نہ ملا اتوار کو دن بارہ بجے کے قرےب تھانہ سبزی منڈی کو اطلاع ملی کہ آئی جے پرنسپل روڈ کے قرےب واقع سوشل سکےورٹی ہسپتال سے ملحقہ جگہ پر نعشیں پڑی ہوئی ہےں۔ اےس اےچ او تھانہ سبزی منڈی نے بتاےا کہ جوائنٹ پٹرولنگ پر موجود پنڈی اسلام آباد کی پولےس ٹےم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ بچوں کے سر اور سےنے مےں گولےاں مار کر انہےں بےدردی سے قتل کےا گےا ہے۔ نعشےں فوری طور پر قبضے مےں لے کر پولےس نے پمز منتقل کر دےں۔
2 بھائی قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...