لاہور (آئی این پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر اجتماع کے سکیورٹی کے ذمہ داروں نے انہیں سٹیج پر چڑھنے اور خواص کیمپ میں داخلے سے روک دیا۔ سراج الحق کے بیٹے اور پوری فیملی عوامی پنڈال میں رہائش پذیر تھی کسی کو وی آئی پی سہولت میسر نہیں تھی۔ سراج الحق کے بیٹوں یا کسی بھی رشتہ دار کو خصوصی کارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔ سکیورٹی کے ذمہ داروں نے سراج الحق کے بیٹے سے کہا کہ کوئی کارڈ بنوا کر لانے پر ہی آپ کو اجازت دی جا سکتی ہے۔
سراج الحق / بیٹا
شناخت نہ ہونے پر سکیورٹی ذمہ داروں نے سراج الحق کے بیٹے کو سٹیج پر چڑھنے سے روک دیا
Nov 24, 2014