لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے گورننگ بورڈکا اجلاس چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی زیر صدارت 28نومبر کو لاہور میں ہو گا ۔ اجلاس میںپی سی بی میں دوعہدوں پرکام کر نےوالے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل اورورلڈکپ 2015 کی تیاریوں کا جائزہ لیاجائیگا۔کے حوالے سے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہو گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بلائنڈ ورلڈ کپ میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم ذیشان عباسی کی قیادت میں آج کیپ ٹاون روانہ ہوگی۔ کوچ نفیس احمدکہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے بےتاب ہیں۔ دوران کیمپ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے کافی حد تک ان پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلا میچ 27 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔دوسرا میچ 28 نومبر کو بھارت اور 29 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یکم دسمبر کو پاکستان ٹیم میزبان جنوبی افریقہ‘ 2 دسمبر کو آسٹریلیا سے کھیلے گی۔ 4 دسمبر کو پاکستان ٹیم آخری لیگ میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 6 دسمبر کو جبکہ 7 دسمبر کو فائنل کھیلا جائیگا۔