لاہور تا ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے زبی نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (ادریس حیدر خواجہ گروپ) کے زیر اہتمام لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل روڈ سائیکل ریس افغانستان کے زبی نے جیت لی۔ 165 کلو میٹر کا فاصلہ افغان سائیکلسٹ نے چار گھنٹے 42 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کیا۔ افغانستان کے ہی رامین روفی نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستان کے محمد وحید تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں پاکستان کے محمد عقیل نے چوتھی، ریلویز کے میانداد نے پانچویں اور افغانستان کے خالد نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور تا ساہیوال منعقد ہونے والی سائیکل ریس میں 65 شرکا نے شرکت کی۔ ریس کا آغاز پنجاب سٹیڈیم لاہور سے ہوا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر تھے جنہوں نے سائیکلسٹ کو گرین سگنل دیکر روانہ کیا۔ ریس کا اختتام ساہیوال میں ہوا جہاں مہمان خصوصی نوریز شکور نے پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں 50 ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...