نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئںٹی میچوں کی سیریزکے لیئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا ، احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹر پینل رپورٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹی ٹوئںٹی میچز دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گ پہلا میچ چار جبکہ دوسرا میچ پانچ دسمبر کو  مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا، زرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ کی تشکیل کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز کردیا ہے  اور معین خان نے اس حوالے سے مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور دیگر سلیکٹرز سے ٹیلی فون پرمشورہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شہریارخان کی منظوری کے بعد قومی سکواڈ کا اعلان کا جمعرات کو کردیا جائے گا  ممکنہ ٹیم  شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، حارث سہیل ، عمر اکمل ، سعد نسیم ، سرفراز احمد ،محمد عرفان ، انور علی ، سپہل تنویر ، وہاب ریاض ، ذوالفقاربابر پر مشتمل ہوگی، احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت کا دار و مدار ڈاکٹرز کی رپورٹ پر ہوگا جبکہ صہیب مقصود کلائی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،     

ای پیپر دی نیشن