برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے ابوظہبی گراں پری ریس جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔اس فتح کے ساتھ ہی ہیملٹن دو عالمی چیمپیئن شپ جیتنے والے چوتھے برطانوی ریسر بن گئے ہیں

ابو ظہبی کے انٹرنیشل سرکٹ میں منعقدہ ریس میں  لیوس ہیملٹن نے آغاز سے ہی مقابلے میں ہی اپنی دھاک بٹھائیہیملٹن کی ٹیم کے ساتھی اور قریب ترین حریف نیکو روز برگ کی گاڑی ریس کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوگئی جس کا برطانوی ڈرائیور نے بھرپور فائدہ اٹھایاہیملٹن نے ایک گھنٹہ انتالیس منٹ اور دو اعشاریہ چھ ایک نو سیکنڈز میں  فنشنگ لائن عبور کرکے دوسری بار چیمپین شپ اپنے نام کیبرازیل کے فلیپ ماسا دوسرے اور فنش ڈرائیور والٹیری بوٹاس  تیسرے نمبر پر رہے روز برگ کو چودھویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا

ای پیپر دی نیشن