ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم دی ہنگر گیمز کے نئے حصے "موکنگ جے پارٹ ون" نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے،اس بار کیٹنس کو ڈسٹرکٹ تیرہ میں بھیجا جاتا ہے جہاں وہ اپنی ذہانت اور بہادری کے جوہر دکھاتی ہے،21 نومبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم اب تک 123 ملین ڈالر سمیٹ چکی ہےہالی وڈ باکس آفس پر دوسرا نمبر خوبصورت اینیمیٹڈ فلم بگ ہیرو 6 کا ہے،، غبارہ نما سپر ہیروز نے بچوں اور بڑوں سبھی کے دل موہ رکھے ہیں،، بگ ہیرو 6 اب تک 20 عشاریہ 6 ملین ڈالر کما چکی ہےتیسرا نمبر سائنس فکشن فلم انٹر سٹالر کا ہے،، جس کے ایکشن سے بھرپور مناظر نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے سسپنس اور ایڈونچر سے سجی فلم نے اب تک 15 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے،