بچوں کے من پسند کارٹون کردار سنوپی ننھے منوں کا دل لبھانے ایک بارپھر آرہے ہیں، ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم پینٹس کا نیا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

شرارتیں ہیں، شیطانیاں ہیں اور اسنوپی جیسا نٹ کھٹ کردار، مووی میں نظر آئیں گے کرسمس کا رنگ برنگا سماں، دھوم مچاتا شرارتیں کرتا یہ اسنوپی اور اس کے دوست نکلے ہیں دنیا کی سیر کو ، جہاں جاتے ہیں وہاں ان کی ڈھاک بیٹھ جاتی ہے اور کیوں ناں بیٹھے آخر ٹھہرے جو شرارتی،پینتیس سال قبل چارلس شولز نے یہ شاہکار تخلیق کیا جسے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہوئی تھی،فلم کا مرکزی کردار مشہور کارٹونسٹ چارلس سولز کے مزاحیہ کارٹون پینٹ سے منسوب ہے،، جبکہ پرڈیوسرچارلس شولز کے بیٹے’کریگ‘اوران کے بیٹے’برائن‘ ہیںکارٹون فلم دی پینٹس  پندرہ نومبر دوہزار پندرہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ای پیپر دی نیشن